پی پی پی کا عوامی مارچ: لاہور میں جیالوں کاحکومت کے خلاف منفرد احتجاج

0
73

پیپلز پارٹی لانگ مارچ کا قافلہ لاہور پہنچ گیا-

باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی کا عوامی مارچ لاہور پہنچ گیا لاہور میں عوامی مارچ کے پہنچنے پر عوام نے بھر پور انداز میں خیر مقدم کیا اور پیپلز پارٹی و بلاول کے حق میں نعرے لگائے-


لاہور میں جیالوں نے حکومت کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا لوگوں نے خالی برتن، سوکھی روٹیاں، اور ڈنڈے اٹھا کر مہنگائی کے خلاف احتجاج رکارڈ کرایا روٹی مہنگی، سبزی مہنگی، بجلی مہنگی، گیس مہنگی کے نعرے لگائے-

بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں لوگ ہمارا ساتھ دے رہےہیں جہاں سے گزررہےہیں لوگ ہمارا استقبال کررہےہیں،ہمارے قافلے میں کارکن اور شہروں کے لوگ بھی شامل ہورہے ہیں ہمارا مارچ دہشت گردی کےخلاف ہے،ایک ہفتے سے ہم سڑکوں پر ہیں،پورا پاکستان ہمارے قافلے کا حصہ بن رہا ہے-

پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا،اگلی منزل لاہور

انہوں نے کہا کہ پتوکی کے لوگ مارچ کا حصہ بنیں ہم سلیکٹڈ اورنااہل وزیراعظم کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ہمارا احتجاج دہشت گردی ،مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف ہے،حکومت کےآمرانہ طریقہ کار کیخلاف احتجاج کررہے ہیں-

قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیئر حسین بخاری کو ٹیلیفون کیا ہے بلاول بھٹو نے نیئرحسین بخاری سے لانگ مارچ کے روٹ سے متعلق مشاورت کی،لانگ مارچ کے لاہور سے اسلام آباد پہنچنے تک کے روٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، نیئرحسین بخاری نے بلاول بھٹو کو انتظامات سے متعلق آگاہ کیا، لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے سے قبل 7 مارچ کو ٹی چوک روات پر رکے گا،8مارچ کو ٹی چوک روات سے اسلام آباد روانگی ہوگی،

پشاور دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، دھماکے کا مقدمہ درج،دو مشتبہ افراد گرفتار

پیپلز پارٹی نے ٹینٹ سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے عوامی مارچ کے شرکاکی رہائش کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی شرکا ایک رات ٹی چوک روات میں ٹینٹ سٹی میں گزاریں گے،اسلام آباد پہنچنے کے بعد شرکا ڈی چوک پر ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کی اسلام آباد آمد سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا تھا اجلاس کی صدارت پیپلزپارٹی سیکریٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کی اجلاس میں سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر اور جلسہ کمیٹی رہنماوں سے مشاورت کی گئی، پرویز اشرف، مصطفیٰ نواز کھوکھر سے انتظامات پر مشاورت کی گئی، مارچ کے شرکا ٹینٹ سٹی میں رکیں گے ،کھانے کے انتظامات بھی کیے جائیں گے،اسلام آباد ایکسپریس وے سمیت ہر گزر گاہ پر کیمپ اور بینر آویزاں کیے جائیں گے-

آصفہ کو ڈرون لگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ ن لیگ کی اکثریت ہے،ن لیگ کو چاہیے کہ عبوری حکومت کے لیے اپنا وزیراعظم لائے، نیا وزیراعظم اس شرط پر لایاجائے کہ وہ انتخابی اصلاحات کریں ،ہم نے جب یوسف رضا گیلانی کا الیکشن لڑا تھا تو مارجن رکھا تھا، آخر میں اداروں کے ملوث کے جانے سے ہمیں کم مارجن سے کامیابی ملی، ہم اپنی تعداد میں جتنا زیادہ اضافہ کر سکے اتنا ہی بہتر ہو گا،ہم عدم اعتماد پر کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں،ن لیگ سے ملاقات میں پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ بنانے پراعتراض سامنے نہیں آیا تھا-

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت ہے، ہم صرف تجویز دے سکتے ہیں،لانگ مارچ سے قبل ہی ہمیں کامیابی ملی کہ تمام اپوزیشن ایہ پیج پر اکٹھی ہو گئی پاکستان کے عوام حکومت سے مایوس ہوچکے،عوام کی امیدیں اب پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں،اتحادیوں کو ساتھ ملا کر خود کو مضبوط کرنا چاہیے،جب تک حکومت کو گھر نہیں بھیجتے، ہم حملہ کرتے رہیں گے-

اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، بلاول

Leave a reply