پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اہم باتیں کیں،بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں سیلاب زدگان کے لئے رقم مختص کرنے کی بات کی ایک تاثر دیا جارہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلاف ہیں ہم نے دنیا بھر میں سیلاب متاثرین کی آواز اٹھائی یو این کے سیکرٹری جنرل سیلاب متاثرہ علاقوں کو دیکھنے پاکستان آئے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے نمایاں کردار ادا کیا دونوں نے عالمی دنیا کو سیلاب متاثرین کے دکھوں کو اجاگر کیا

پاکستان میں سیاسی ماحول مستحکم نہیں ہوتا پاکستان ترقی نہیں کرسکے گا،شازیہ مری
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 9 ارب روپے سیلاب متاثرین کو ملے تھے ہمیں حکومت ملی ہے تو ہماری زمہ داری دوگنی ہوگئی ہے ہمارے اختلافات رہے ہیں ان جماعتوں کے ساتھ جن کے ساتھ آج ہم حکومت میں بیٹھے ہیں آرٹیکل 95 کے تحت ایک نا اہل شخص کو آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا ،اس شخص کو برداشت نہیں ہورہا کہ ایسے کرسی سے کیوں ہٹایا گیا اس نااہل کہ وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی تھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا تھا وہ شخص مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہا تھا پارلیمنٹ کا تکیہ گول کررہا تھا ،امریکہ میں بھی ایک شرپسند سابق صدر کے خلاف ایسے اقدامات لئے جس سے امریکہ کی جمہوریت خطرے میں آگئی تھی پاکستان میں بھی ایسا ہی کیا گیا جس کو روکنا ریاست کا فرض تھا 25 مئی کو بھی اسلام آباد میں درختوں تک کو آگ لگائی گئی اس کے بعد 9 مئی اور 10 مئی کو حدیں پار کی گئیں،9 مئی کے جرم کو کسی صورت بھولا نہیں جا سکتا ،جب تک پاکستان میں سیاسی ماحول مستحکم نہیں ہوتا پاکستان ترقی نہیں کرسکے گا

نااہل شخص کو ہٹانے کیلئے ہم نے مخلوط حکومت بنائی،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ 4 سال ملک غربت اور بےروزگاری کا شکار رہا، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ ہوا، املاک کو نقصان پہنچایا گیا،حملہ کرنیوالوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے، تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیلئے پیپلز پارٹی میں کوئی نرمی نہیں،امن و استحکام کے قیام تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،نااہل شخص ساری عمر وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا چاہتا تھا، نااہل شخص کو ہٹانے کیلئے ہم نے مخلوط حکومت بنائی، نااہل شخص کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط کیا

رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،

زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج

اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی

تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک

Shares: