پاکپتن کا معروف جیالا کارکن محمد منشاء انصاری انتقال کر گیا۔ منشا ہر سال شہید بھٹو اور شہید بی بی کی برسی پر سائیکل کا طویل سفر کر کے حاضری دیتا تھا۔ پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور اور سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضی کا منشاء انصاری کے انتقال پر اظہارِ افسوس۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پارٹی آج ایک نڈر اور بے لوث جیالے سے محروم ہوگئی۔ مرحوم منشاء انصاری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ چوہدری منظور کا کہنا تھا کے پارٹی قیادت و کارکنان لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں دعا ہے کے اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حسن مرتضی کا اس موقع پر کہنا تھا کے منشاء انصاری کی وفات پارٹی کے لیئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved