اسلام آباد ہائی کورٹ ،پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوئی
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی تحقیقات کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی گئی ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو فرخ حبیب کی درخواست 22 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے بعد کی تاریخ رکھ لیتے ہیں ، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ پہلے رکھ دیں دیر ہوجائے گی، چھوٹا سا مسئلہ ہے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹا مسئلہ تو ہے لیکن اگلے ہفتے آپکے باقی بڑے مسئلے بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں ،ایسا کرتے ہیں پھر چھٹیوں سے پہلے سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن کی پانچ سال کی پارٹی فنڈز کی اسکروٹنی کا حکم دے، عدالت نے جلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے جلد کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائرکی تھی،درخواست تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دائر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرح دیگر جماعتوں کے کیس سننے میں الیکشن کمیشن ناکام رہا پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جمہوریت کے تحفظ کیلئے پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات کا فیصلہ کیا جائے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور