پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر پر اہم کام کرنے جا رہے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر پر اہم کام کرنے جا رہے

باغی ٹی وی :سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے فلم بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کتاب لکھنے کے دوران مجھے فلم بنانے کا خیال آیا۔رحمان ملک نے کہا کہ کشمیر کے موضوع پر فلم کا 50 فی صد اسکرپٹ لکھا جا چکا ہے جو کہ میں خود لکھ رہا ہوں، فلم کی کہانی کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی کہانی سے آگاہ کروں گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی کاسٹ اور ڈائریکشن کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم یہ طے ہے کہ اس کو بنانے کا مقصد دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب کرنا ہے.

واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

Comments are closed.