مارچ میں ہلکی پھلکی موسیقی،بلاول بلاتا ہے یا بلاتی ہے،ہم یہ کام کر کے رہیں گے شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

0
22

مارچ میں ہلکی پھلکی موسیقی،بلاول بولتا نہیں بولتی ہے،ہم یہ کام کر کے رہیں گے شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی زمین 150 فٹ تک ہے لیکن ہم 50 فٹ خالی کروا رہے ہیں، ساڑھے چار کلو میٹر کا علاقہ خالی کروائیں گے، وہاں کے مکینوں کو پیسے دینے ہیں یا گھر اگلی میٹنگ میں فیصلہ کریں گے، مکینوں کو کچھ نہ کچھ دیا جائے، کے سی آر سی پیک کا معاہدہ ہے، چین سے پیسے ملنے پر ہی صحیح کام شروع ہو گا، عدالت کے ٹائم پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، سندھ حکومت کو لوکل شیئر 35 فیصد ہے، وفاقی حکومت بھی پیسہ دے گی

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اس حوالہ سے سندھ اور وفاق میں کوئی اختلاف نہیں، ہم سندھ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، کے سی آر کے مسئلہ پر ساتھ ہیں، ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پانچ پوائنٹ پر اتفاق کیا، کہ مرکز سے 21 گریڈ اور صوبے کی طرف سے 19، 20 گریڈ کے افسر ہوں گے، کچھ دنوں میں چینی سفیر کراچی آئیں گے جس میں ہم طے کریں گے کہ اس منصوبے پر کتنا عرصہ لگے گا

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ افسوسناک واقعہ ہوا ہے، علی زیدی بہتر تبصرہ کر سکتے ہیں وہ آپ کے شہر کے وزیر ہیں، میں سب وزارتوں کے جواب نہیں دے سکتا، جو مرضی مہم چلا لیں عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،مارچ میں ہلکی پھلکی موسیقی ہو گی، مریم نواز نہیں جا رہی، عمران خان ایسا لیڈر ہے جس نے تسلیم کیا کہ آٹے چینی سے ہم میں کوتاہی ہوئی، کوئی لیڈر ایسا نہیں کرتا، وفاقی کابینہ اجلاس لیٹ ہوا کہ ہم اچھی طرح چیزوں کو طے کر لیں، بجلی کی قیمت نہیں بڑھا رہے.

شیخ رشید نے مزید کہا کہ چیف جسٹس گلزار نے نوٹس لیا میں اس پر خوش ہوں اس سے کے سی آر بننے جا رہا ہے، کے سی آر نئی ٹرین ہے ، پرانی باتوں کی طرف نہ جائیں، جو ریلوے کے افسران بھی آئیں گے ان کی تجاوزات بھی ختم ہوں گی، جہاں سے تجاوزات ختم کیں وہاں پولیس چوکیاں بنا رہے ہیں، ریلوے سوسائٹی یا جو بھی 50 فٹ کے دائرے میں آ رہا ہے وہ سب گرائیں گے

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بلاتا ہے یا بلاتی ہے، اس کے جوانی کے کیس ہیں، نیب کے آرڈیننس کی وجہ سے ساری خبریں نیب کی ملتی ہیں، کچھ تو ہے اس میں جس کی پردہ داری ہے،مولانا نے دھرنا دیا تو دھر لیا جائے گا اس بار وی آئی پی سلوک نہیں ہو گا،جیو کو عزت دو، آٹا بحران اور گھی بحران عمران خان خود دیکھ رہا ہے وہ ذمہ داروں کو نہیں چھوڑے گا،لکھ کر دیتا ہوں، ریلوے کی زمین حیات ایجنسی سے سٹاپ ایکسچینج تک جو پیسہ ملے گا سرکلر ریلوے پر لگائیں گے اور سندھ حکومت کو بھی دیں گے، ریلوے کی پنشن ریلوے خود دیتی ہے، ہم ای سی سی میں کیس لے کر جا رہے ہیں، 39 بلین کی پنشن ہے، 31 بلین تنخواہ ہے، 20 بلین کا آئل ہے اور پیچھے 3 بلین ریلوے کا رہ جاتا ہے،

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پنجاب کی فرانزک نے جو رپورٹ دی اس نے تسلیم کیا کہ سلنڈر سے آگ لگی، شیخ رشید جو کہتا تھا وہ صحیح ثابت ہوا، سی او کی رپورٹ پر تضحیک نہیں کرنا چاہتا، وہ بڑے افسر ہیں، پہلے سلنڈر پھٹا پھر شارٹ سرکٹ ہوا،عدالت کے سامنے حکومت بے بس ہے، حکومت کو سرنڈر کرنا پڑتا ہے،

Leave a reply