پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر کی بلاول سے مکہ میں ملاقات، کیا ہوئی بات

0
32

پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر کی بلاول سے مکہ میں ملاقات، کیا ہوئی بات

باغی ٹی وی :پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر تصور چودھری کی پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی. ملاقات کے دوران قومی اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تصور چودھری کو ہدایت کی کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جو آج ملک کا اساسہ ہیں۔

دنیا میں مقیم پاکستانی پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ہر سال 13 ارب ڈالر سے زائد رقم ملک میں بھجواتے ہیں۔ تصور چودھری نے اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پی پی پی سعودی عرب کے صدر تصور چودھری نے تفصیلی طور پر سعودی عرب تنظیم پر بریفنگ دی اس موقع بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سعودی عرب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ انشاءاللہ جلد سعودی عرب کا تفصیلی دورہ کریں گے اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کریں گے۔

Leave a reply