پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

0
30

پاک فوج کا متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

باغی تی وی :پاک فوج کی وادی نیلم، گلگت، بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سمیت ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث اب تک 100 سے زائد شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کاعمل جاری ہے، متاثرین کوخیمے کمبل، راشن، ادویات اور تیار کھانا فراہم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور سول انتظامیہ مشترکہ اقدامات کر رہی ہے، قراقرم ہائی وے، جگلوٹ ، سکردو شاہراہ مختلف مقامات سےکھول دی گئی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفباری سے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفبایر سے جانی نقصان پر پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا تھا۔اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کو متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد کی ہدایت کی جبکہ آرمی ہیلی کاپٹرز نے شاردہ، سرگان، بکوال، تربت میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Leave a reply