اناللہ واناالیہ راجعون:پیپلزپارٹی صدمے میں‌ڈوب گئی:اہم رہنما قاتلانہ حملے میں‌ جاںبحق

0
32

اٹک :اناللہ واناالیہ راجعون:پیپلزپارٹی صدمے میں‌ڈوب گئی:اہم رہنما قاتلانہ حملے میں‌ جاںبحق ،اطلاعات کے مطابق قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پی پی رہنما ملک شاہان حاکمین جان کی بازی ہار گئے۔

اطلاعات کے مطابق کے مطابق اٹک میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں شاہان ملک فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق شاہان ملک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے شاہان ملک شدید زخمی ہوگئے،

بتایا گیا ہے کہ گولی شاہان ملک کے سر پر لگی، ملک شاہان کو سر پر گولی لگنے کے باعث تشویشناک حالت میں اٹک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ ملک شاہان پیپلزپارٹی کے سابق اور پارلیمنٹیرین ملک حاکمین مرحوم کے بیٹے ہیں۔

Leave a reply