غزہ: اسرائیلی فوج کا ایمبولینس پر حملہ،فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن شہید

اسرائیلی طیاروں نے دیرالبلح کے نزدیک ایمبولینس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا
0
161
ghaza

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایمبولینس پر حملے میں فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی: فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دیرالبلح کے نزدیک ایمبولینس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس میں ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہوگئے،چاروں افراد طب کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے،انہیں ہلال احمر کا نشان پہنے ہوئے شہید کیا گیا، جس کا بین الاقوامی قانون کے مطابق تحفظ ہونا چاہیے۔
https://x.com/PalestineRCS/status/1745129136555733331?s=20
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے اطراف شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے24 گھنٹوں میں 150 سے زائد صیہونی حملوں میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے،7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 23 ہزار 350 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ہمسائیوں کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد …

قبل ازیں اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو کہا ہے کہ فوج جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں اپنی کارروائیاں تیز کرے گی ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق گیلنٹ نے بلنکن کو اسرائیل کے دورے کے دوران مطلع کیا کہ خان یونس میں کارروائیوں میں شدت لائی جائے گی تاکہ حماس کے لیڈروں کو تلاش کیا جائےاور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے۔

ن لیگ نے راولپنڈی، اٹک، چکوال،گوجرانوالہ، جہلم اور تلہ گنگ سے امیدواروں کی ٹکٹوں …

علاوہ ازیں مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپہ مارکارروائی میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی ہوگئے، اس دوران 5 فلسطینی گرفتار بھی کرلیےگئے۔

ایک اور سیاسی جماعت کا الیکشن کمیشن سے بلے کے نشان کا مطالبہ

Leave a reply