شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ کی انتظامیہ نے ایسے ٹھیکیدار کا سراغ لگا لیا ہے جو کئی برس تک سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کو انتہائی ناقص سیوریج پائپ سپلائی کرتا رہا ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں ضلع شیخوپورہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان وزیر اعظم عمران خان کے پروگرام کے تحت بننے والے نئے شہر میں ضلع شیخوپورہ کے لاہور سے ملحقہ 90 دیہات کی زمینیں آئیں گی جن میں سے سب سے پہلے دریا برد ہونے والی زمینوں کو ایکوائر کیا جائے گا اجلاس میں بتایا گیا کہ شیخوپورہ میں سابق ادوار حکومت میں کئی برسوں تک آہنی سریا کی بجائے آہنی تار کی مدد سے بننے والے سیوریج پائپ سپلائی کیئے جاتے رہے ہیں جس کا نتیجہ ہے کہ پانچوں تحصیلوں میں جگہ جگہ پر سیوریج کا نظام درہم برہم ہے اور ایسے پائپ زیر زمین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ادھر باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ناقص پائپوں کی سپلائی کے ذریعے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ٹھیکیدار اور مفاد کنندگان کے خلاف ریفرنس نیب کو بھیجنے کی تجویز زیر غور ہے

Shares: