اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کےقتل عام کا منصوبہ : غزہ کی پٹی میں وسیع آپریشن کی تیاریاں جاری

تل ابیب :اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کا منصوبہ : غزہ کی پٹی میں وسیع آپریشن کی تیاریاں جاری ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس دوران شدید ترین متبادل بم باری کے نتیجے میں اب تک 47 فلسطینی شہید اور 8 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔

اسرائیل سے ذمہ دارذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں اپنا آپریشن وسیع کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اسرائیلی فضائیہ کا ایک چھاتہ بردار ڈویژن غزہ کے اطراف گامزن ہے۔

اسرائیلی فوج نے حماس تنظیم کی عسکری انٹیلی جنس سیکورٹی کے سربراہ کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ فوج نے آج بدھ کی صبح بتایا کہ غزہ کی پٹی میں فضائی حملوں کے دوران میں حماس کے دو اہم کمانڈر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ادھر اسرائیلی پولیس کے مطابق غزہ سے ہونے والی راکٹ باری کے نتیجے میں مزید دو افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب مصر غزہ کی پٹی میں زیادہ بڑے اسرائیلی وسکری آپریشن کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر رابطوں میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بھرپور میزائل حملے میں غزہ کی پٹی میں پولیس اور حکومتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کے پے در پے حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں پولیس کمان کے صدر دفتر کی تمام عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

آج بدھ کو علی الصبح خطرے کے سائرن سنائی دیے گئے۔ علاوہ ازیں کئی زور دار دھماکے بھی سنے گئے۔ عبرانی زبان کے چینل 13 کے مطابق بئر السبع میں نیواتیم فضائی اڈے پر راکٹوں کی بارش کر دی گئی۔

غزہ کی پٹی سے راکٹوں کی یہ برسات اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے غزہ شہر کے وسط میں رہائشی عمارت الجوہرہ ٹاور کو تباہ کیے جانے کے بعد شروع ہوئی۔ عمارت میں 160 سے زیادہ فلسطینی گھرانے سکونت پذیر ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے علاقے میں سخت فوجی آپریشن کی تیاریوں‌کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فضائیہ بھی الرٹ ہے اوروہ اس آپریشن کے دوران پیدل فوج کو کمک بھی فراہم کریں گی

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اسرائیلی افواج کی تیاریوں سے ایسے ظاہرہورہا ہےکہ اسرائیل کسی بڑی جنگ لڑنے کے لیے تمام ترجنگی وسائل استعمال میں‌ لارہا ہے

دوسری طرف یہ بھی خبریں ہیں کہ اگریہ فوجی آپریشن ہوتا ہے تواس کے نتیجے میں بہت زیادہ ہلاکتوں‌کا اندیشہ ہے جس سے حالات مزید بگڑنے کا اندیشہ بھی ہے

Comments are closed.