اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل کی تیاری، کچھ وزرا کی چھٹی کچھ نئے چہرے شامل ہونگے،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے عہدہ داروں اورحکومتی اشخاص کے ردوبدل کی خبریں گردش کررہی ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پہلے بھی خبریں گردش کررہی تھیں ،لیکن اب تازہ خبروں میں یہ بات کی جارہی ہے، اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلدکابینہ میں تبدیلی کی جائے گی
وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر ردو بدل ہونے والا ہے۔ کچھ وزرا کی چھٹی ہو گی اور کچھ نئے چہرے شامل کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے اصولی فیصلہ کر لیا۔
— Syed Sammer Abbas (سید ثمر عباس) (@SammerAbbas) June 30, 2020
ادھر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران کچھ رہنماؤں نے بعض وزرا کی جانب سے عوام کے مسائل حل کرنے میں عدم تعاون کی شکایت کی، جس پر وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا عندیہ دے دیا۔