مزید دیکھیں

مقبول

معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد:معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معیشت کو سدھارنے کے مشن پر طویل مشاورت کی گئی، اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔

بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر

وزیرخزانہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو رد کر دیا، اور چند ہفتوں میں معاشی حالت بہتر ہونے کا یقین دلایا۔

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

اجلاس کے شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو دشمن کا ایجنڈا قرار دیا، اور تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز بھی دی، اور سوشل میڈیا پر معیشت سے متعلق منظم مہم چلانے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی۔

سال 2022 کے ایمرجنگ کرکٹرز کے ناموں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی پیر کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دے گی، اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔قومی سلامتی کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں دہشت گردوں کے خاتمے کيلئے نیا آپریشن پلان بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔