اسلام آباد :اگرعدم اعتماد کامیاب ہوگئی توصدرعارف علوی کو بھی نہیں رہنے دیں گے:اپوزیشن کا حکومت کے اعصاب پرحملہ ،اطلاعات کے مطابق اس وقت متحدہ اپوزیشن نے حکومت کے اعصاب کو کمزور کرنے کے لیے ایک نیا محاذ کھولنے کا اعلان کرکے مشکل میں ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے ،

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی فضا کو موثر کرنے کےلیے ایک اور اعصاب شکن چال چلنے کا فیصلہ کیا ہےجس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے صدر کے امیدوار کے لیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن میں طے ہو گیا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہو گا، نیا صدر عارف علوی کی باقی مدت پوری کرے گا۔

اس حوالے سے جب اپوزیشن کے اس فیصلے کے متعلق معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ بیانات حکومت کے خلاف اس کھیل کا حصہ ہیں جس کا مقصد ارکان اسمبلی کویہ تاثر دینے کی کوشش ہے کہ حکومت جارہی ہے،

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ مریم نواز کے مشورے کے ساتھ کیا گیا جسے آصف علی ز رداری نے پسند کیا اور پھریہ پتہ کھیلنے کا بھی فیصلہ کیا ، جبکہ دوسری طرف حکومتی ردعمل کچھ اور ہی کیفیت بتا رہا ہے ، اس حوالے سے لاہور میں آج بہت سےمعاملات حل ہوگئے ہیں اور عمران‌خان اپوزیشن کی چالوں کوشکست دینے کے لیے بڑے پُرعزم نظرآتے ہیں

ادھر اہم ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح اپوزیشن کی طرف سے حقائق میڈیا پربڑی منصوبہ بندی سے پیش کیے جارہےہیں ،ان کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں ، شاید یہی وجہ ہےکہ عمران خان ے چند دن پہلے اسی بارے میں کہا تھا کہ یہ جنگ مائنڈ کی ہے جو اس پراپیگنڈے کا حل نکال لے گا وہ کامیاب ہوگا

Shares: