اسلام آباد:صدر عارف علوی نے دستخط کرکے فنانس ترمیمی بل 2021 کی توثیق کردی ،اطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی توثیق کردی ہے۔

تفصیلات مطابق قومی اسمبلی نے فنانس ترمیمی بل صدر مملکت عارف علوی کو دستخطوں کےلیے بھجوایا تھا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے دستخطوں کے بعد فنانس بل باقاعدہ ایکٹ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ تمام ٹیکسز ، ڈیوٹیز اور بجٹ کل سے نافذ العمل ہوں گے ، فنانس ایکٹ 347 صفحات پر مشتمل ہے۔

Shares: