صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ، بلاول بھٹوکی بھی نومنتخب امریکی صدرکومبارکباد

اسلام آباد :صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی ، بلاول بھٹوکی بھی نومنتخب امریکی صدرکومبارکباد ،اطلاعات کےمطابق صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے امریکہ کے نومنتخب صدراورنائب صدرکوکامیاب ہونے پرمبارک باد کا پیغام بھیجا ہے ،

ڈاکٹرعارف علوی نے امریکی صدرجوبائیڈن کے نام اپنے مبارکباد پیغام میں اس بات کی امید کی کہ امریکی صدرخطے مٰیں‌امن وامان اوربہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ،

 

انہوں نے کہاکہ وہ امید رکھتے ہیں کہ امریکی صدرافغانستان اوردوسرے اہم معاملات میں پاکستان سے مشاورت کرکے آگے بڑھیں گے

دوسری طرف چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن اور نائب صدر منتخب ہونے والے کملا ہیرس کو ریاستہائے متحدہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

پی پی پی کے چیئرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ دنیا کی قدیم ترین جمہوریت میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے پوری دنیا میں عوام کی جمہوری امنگوں کو تقویت ملنے کی خوشخبری آئے گی۔
۔”

Comments are closed.