صدر مملکت نے مرحوم عمر شریف کے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کی۔
باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مرحوم عمر شریف کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی
عمر شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی
علاوہ ازیں صدرمملکت نے سینیٹرفیصل واوڈا کی رہائش گاہ پرجاکران کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا صدرمملکت نے فیصل واوڈا سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے (مرحومہ) کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔
عمرشریف کی میت سرد خانے سے رہائش گاہ منتقل
واضح رہے کہ عمر شریف کا 2 اکتوبر کو جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا عمر شریف چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ڈائیلیسز کے دوران ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔