اسلام آباد:صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں صدر مملکت عارف علوی کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے سائبر سیکورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ عارف علوی نے پیشہ وارا نہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔