پاک سری لنکا میچ کے دوران صدر عارف علوی نئے روپ میں نظر آئے

0
36

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ صدر پاکستان کی درخواست پر پی سی بی کی طرف سے بریسٹ کینسر کی اگاہی مہم کے طور پر پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ،
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے میچ شروع ہونے سے پی سی بی جانب سے منعقدہ کینسر کی آگاہی کیلئے ایک تقریب میں بھی شرکت کی ، اور دونوں کپتانوں کو پنک ربن بازووں پر باندھے،
اس کے بعد میچ کے دوران صدر پاکستان کمنٹری باکس میں کمنٹیٹر رمیز راجہ کیساتھ کمنٹری کرتے ہوئے بھی نظر آئے ، دوران کمنٹری صدر پاکستان نے بریسٹ کینسر جیسے موضی مرض کی احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خوش آئند قرار دیا ، صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ کے دیوانے ہیں اور ملک میں کرکٹ ہونے سے ان کے چہروں پر خوشیاں لوٹ آئی ہیں،
مزید پڑھیں
یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، مصباح الحق
سری لنکا نے پاکستان ٹیم کو چاروں شانے چت کردیا

Leave a reply