اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم کو عید کی مبارکباد دی گئی۔
باغی ٹی وی :وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کو عید الاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات، حج اور قربانیاں قبول فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوم قربانی اور ایثار کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی اور وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکلات سے دوچار ہے۔ مشکل حالات میں قربانی اور ایثار جیسے جذبات بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا:سراج الحق
قبل ازیں وزیراعظم نے پاکستانیوں سمیت تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یتیموں، بیواوں اور ناداروں کی مدد کرکے ہم اس عظیم دن کا حق ادا کر سکتے ہیں مشکلات و مصائب کے شکار بھائیوں اور بہنوں کی مدد پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
انہوں نے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقعے پر عوام کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے متعلقہ ادارے مستعدی سے فرائض انجام دیں۔