سونے کی قیمت میں ناقابل یقین کمی
لاہور: سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے سے88 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی.
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت مزید 200 روپے کمی سے 88 ہزار کی سطح سے نیچے آگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 4 ڈالر گرگئے۔ مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کے فی تولہ نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 89 ہزار روپے پر پہنچ گئے تھے، جس کے بعد قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوکر 87 ہزار 900 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے نرخ 172 روپے کم ہوکر 75 ہزار 360 روپے ہوگئے۔ کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مزید 4 ڈالر گرگئے، جس کے بعد قیمت 1496 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1120 روپے جبکہ 10 گرام 960 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 17 ڈالر فی اونس ہوگئی۔