اسلام آباد:”پرائیڈ آف پرفارمنس”میرے لیے وطن پاک پاک کا بہت بڑا اعزازہے،یہ سب اللہ کا کرم ہے : اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفرنے حکومت پاکستان کی طرف سے ملنے والے اعزازپراللہ تعالیٰ کا شکراداکرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق علی ظفرکہتے ہیں کہ "پرائیڈ آف پرفارمنس”میرے لیے وطن پاک پاک کا بہت بڑا اعزازہے،یہ سب اللہ کا کرم ہے
علی ظفرکہتے ہیں کہ یہ اعزازبہت بڑے نصیب کی بات ہے ، میں وطن پاک کے اس اعزازپراللہ کا شکراداکرتا ہوں ، علی ظفر کہتے ہیں کہ میں اس قابل کہاں تھا ، میں توایک عاجز سا انسان ہوں ، میں اس اعزاز کے نوازے جانے پراپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی اداکرتا ہوں جنہوں نے مجھے مبارکباد کے پیغامات بھیجے اورمیرے لیے دعائیں کیں
Deeply honoured to be awarded with the “Pride of Performance” award by by the Govt of Pakistan. I bow down in humility & gratitude to God, forever indebted to my fans and supporters. 🇵🇰❤️💫 #PakistanZindabaad #PakistanIndependenceDay pic.twitter.com/rV1wx3BZCl
— Ali Zafar (@AliZafarsays) August 14, 2020
یاد رہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز جب کہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام شخصیات کو ایوارڈز 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔
مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی سمیت 6 شخصیات کے لیے نشان امتیاز جب کہ علی بابا کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم عطا کیا جائے گا۔
ملک میں آج جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
مولانا طارق جمیل کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس، مایہ ناز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے نشان امتیاز جب کہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کے لیے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فاروق قیصر، نعیم بخاری اور کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے لیے بھی ستارہ امتیاز جب کہ سکینہ سموں اور نعمت سرحدی، ہمایوں سعید، علی ظفر اور مہہ جبین قزلباش کے لیے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے۔








