اسلام آباد:کرتارپورراہداری ہی نہیں بلکہ بھارت کی طرف ایک ایسا گیٹ وے کھلے گا کہ بھارت دیکھتاہی رہ جائے گا، بھارت کی مجبوری کہ وہ سکھوں کی پاکستان سے محبت کو ختم بھی نہیں کرسکتا اور کم بھی نہیں کرسکتا ، اسی تناظر میں انہیں مقاصد کے تحت وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کا ہر کام آخری مرحلے میں ہے، کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے۔

بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے، بھارت سمیت دیگرملکوں سے سکھ سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹریولنگ، مذہبی ٹورازم، مہمانداری میں بڑے پیمانے پرملازمتیں پیدا ہوں گی، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں۔https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/posts/3948967678478956

کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر دنیا امن کو ترسے گی ، لندن کی فضاوں میں اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا افتتاح حسب وعدہ 9 نومبر کو کریں گے اور وہ راہداری کھول دی جائے گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم توقع کر رہےہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سکھ یاتری یہان تشریف لائیں گے۔

ابھی ایمانداری زندہ ہے،کراچی ایئرپورٹ کا دلچسپ واقعہ

 

Shares: