وزیراعظم کی حاجیوں کے لئے بڑی خوشخبری،جو نہیں سکے وہ بھی جائیں گے ،سمندرپارپاکستانیوں کا کوٹہ بھی مختص کردیا

0
26

اسلام آباد:وزیراعظم کی حاجیوں کے لئے بڑی خوشخبری،جو نہیں سکے وہ بھی جائیں گے ،اطلاعات کےمطابق حج 2020 کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہوگا – آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2020 پیش کی جاۓ گی۔ سمری کے مطابق حج 2020 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار210 ہوگا، سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے مابین حج کوٹےکی تقیسم کی شرح 60 اور 40 فیصد ہوگی، سعودی عرب سے اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں بھی شرح 60 اور40 فیصد ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم کی مداخلت سے پیکج 5 لاکھ سے 5 لاکھ 20 ہزار تک ہوسکتا ہے جو کے پہلے 5 لاکھ پینسٹھ ہزار تک جانے کا ااندیشہ تھا
گزشتہ 3 سال سے قرعہ اندازی میںنام نہ نکلنے والے درخواست گزاروں کو اس دفعہ بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جائیگا، اس دفعہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اگر بیرون ملک پاکستانیوں کی درخواستیں ایک ہزار سے زائد موصول ہوئیں تو اس کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کی سمری کے مطاب ای آو بی آئی اور ورکرز ویلفئیر فنڈ کے تحت ملازمین کے لیے 500 نشستیں مختص کی گئی ہیں، حج بدل، نفل حج کے لیے 2015 اور اس کے بعد سے سرکاری حج نہ کیا ہو، درخواست دے سکیں گے۔وزارت مذہبی امور وزیراعظم سے ائیر لائن کے کرایوں میں کمی کی درخواست کرے گی جب کہ وزیراعظم سے سعودی حکومت سے ٹیکسوں میں کمی کا معاملہ اٹھایا ہے

باغی ٹی وی کے مطا بق وزیراعظم نے سعودی حکام پرواضح کرتے ہوئے کہا ہےکہ حج کے معاملہ میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرکے مسلمانوں کوریلیف ملنا چاہیے ، انہوں نے اس موقع پریہ بھی کہا کہ غریب لوگ ساری زندگی جمع پونجی جمع کرکے حج کی نیت سے آتے ہیں ،لیکن جب بہت زیادہ اخرات ان کو اٹھانا پڑتے ہیں تو ایک وہ تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں،دوسرا وہ اتنی بڑی رقم کا بندوبست نہیں کرپاتے

Leave a reply