وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا بیان۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ کے بیس پولنگ سٹیشنز پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جمہوری اقدار اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شفافیت کو مدنظر رکھا ہے۔ اپوزیشن کی کم ظرفی 2013 کے بعد چار حلقے کھولنے کی درخواست پر سب نے دیکھ لی۔ دو سال کی طویل عوامی جدوجہد، اور شدید حکومتی مزاحمت کی گواہی تاریخ میں رقم ہے۔ معصوم انسانوں کا خون بہا کر اور اعلیٰ عدالتوں سے ذلت اٹھا کر ن لیگ نے چار حلقے کھولے۔ وزیراعظم عمران خان نے آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی۔
پاکستان تحریک انصاف کا مقصد خاندانوں کی بجائے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیاست میں ہمیشہ اعلیٰ اقدار متعارف کرائی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے اس اعلان سے پاکستانی معاشرے میں جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔

Shares: