اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان تو ازبکستان کے دیوانے ہی ہوگئے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان جب سے ازبکستان گئے ہیں وہ تو گیت گانے لگے ہیں، وزیراعظم نے ازبکستان کے بڑے بڑے شہروں کے گُن گانے شروع کردیئے
اپنے دورہ ازبکستان کےبارے میں حیران کن طور پر اپنے جزبات اورخیالات کا اظہار کررہے ہیں اور وہ بھی ببانگ دہل ،وزیراعظم کہتے ہیں کہ میرا ثمرقند کا دورہ حیرتو انگیز رہا
وزیراعظم نے کہا کہ دورہ ازبکستان کے دوران انہوں نے ثمر قند میں امام بخاری کے مزار پر حاضری بھی دی وہ مناظر بھی قابل دید تھے
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ثمر قند میں امیر تیمور کے مقبرے کا دورہ کیا،ثمرقند 15 ویں صدی کے آغاز میں دنیا کا عظیم شہر تھا،
وزیراعظم نے کہا کہ ان ثمرقند کا دورہ یادگار اور حیرت انگیز رہا