وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ شاندارپرفارمنس پربابر،حارث اورشاہین خاص طورپرمبارکباد کےمستحق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے بھرپور انداز میںکم بیک کیا ہے. وزیر اعظم عمران خان کی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب اور مختلف سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموںنے پاکستان کی جیت پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے.
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کر دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 238 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا. بابر اعظم اس انتہائی اہم میچ میں سنچری کرنے میںکامیاب رہے جبکہ حارث سہیل نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ساٹھ سے زیادہ سکور کیا. بابر اعظم نے اپنی سنچری 124 گیندوں پر مکمل کی. بابر اعظم کی یہ دسویں سنچری تھی. انہوںنے اپنی اننگ میں گیارہ چوکے لگائے. رواں ورلڈ کپ میں بابر اعظم پہلے بلے باز ہیں جنہوںنے سنچری بنائی ہے. آخری کھلاڑی حارث سہیل رن آؤٹ ہوئے.