لاہور:پاکستان میں برطانوی پارلیمانی نظام ناکام،وزیراعظم ملک صدارتی نظام لانے کا بندوبست کریں ،احمد رضا قصوری نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھ دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرقانون دان آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین احمد رضاقصوری نے ملک میں صدارتی نظام کے لیے اپنی کوششیں تیزکرتے ہوئے ایک اورقدم اٹھا دیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے لیے کوششیں تیز ہوگئی ہیں اس سلسلے میں کئی اہم شخصیات اپنے اپنے پلیٹ فارم سے پاکستان میں صدارتی نظام کولانے اوراس پرعمل درآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں

 

 

اس سلسلے میں سب سے متحرک شخصیت پاکستان کی معروف شخصیت احمد رضاقصوری ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے خط میں کہاہے پاکستان میں برطانوی پارلیمانی نظام حکومت نہ صرف خود ناکام ہوا ہے بلکہ اس نےپاکستان کو بھی ناکامیوں کی طرف دھکیل دیا ہے

احمد رضا قصوری اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ وزیراعظم ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے آئین کے آرٹیکل 184(6) کے تحت پارلیمنیٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں اورملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے ان کے سامنے آئین کا حوالہ دیں

 

احمد رضاقصوری نے کہا کہ عمران خان اس کے بعد پاکستان بھرمیں ایک ریفرنڈم کا اعلان کریں اورعوام سے ہاں یا ناں کی صورت میں‌پوچھیں کہ کیا عوام ملک میں‌صدارتی نظام چاہتے ہیں

احمد رضا قصوری نے وزیراعظم کواپنے خط میں کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ آپ پاکستان کو بھی اس سسٹم کے نفاذ کے لیے اپنا آئینی کردار ادا کرنے کے لیے کہیں گے

یاد رہے کہ اس سے پہلے احمد رضا قصوری سپریم کورٹ سے یہ استدعا کرچکے ہیں کہ وہ پاکستانیوں‌کی انگریز کے عطاکردہ ناکام پارلیمانی نظام حکومت سے جان چھڑائیں اورپاکستان میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے اپنا ائینی کردار اداکریں‌

Shares: