وزیراعظم صاحب:لوگ پانیوں میں گھرے ہوئےہیں،بجلی کے بلوں کا کیا بنےگا:کچھ تو خیال کریں

0
74

لاہور:وزیراعظم صاحب:لوگ پانیوں میں گھرے ہوئےہیں،بجلی کے بلوں کا کیا بنےگا:کچھ تو خیال کریں ، ایک طرف پاکستان بھر میں طوفانی بارشوں اورشدید ترین سیلابوں کا سلسلہ شروع ہے تو دوسری طرف متاثرین بھی ایک وقت مئی کئی مسائل سے دوچار ہیں ، اس سلسلے میں اس وقت ایک نئی صورت حال جو سامنے آئی ہے وہ واقعی قابل غور ہے

عوام الناس کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف سے ایک درخواست کی گئی ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ واپس لینے کا جواعلان کیا گیا ہے وہ قابل عمل بھی ہونا چاہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ وہ تو پانیوں میں گھرےہوئے ہیں ، لوگ اپنی ،اپنے اہل وعیال کی زندگیاں بچانے لیے پانیوں کی لہروں سے کھیل رہے ہیں اس اثنا میں وہ کیسے دفاتر کے چکرلگا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم کی کٹوتی کروائیں گے ، یہ کیسے ممکن ہے

 

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تو کسی بھی صورت ممکن نہیں لٰہذا مہربانی کرکے کوئی سسٹم ڈویلپ کریں‌ لوگوں‌ کو مزید مشکلات میں نہ ڈالیں بلکہ فی الفور متعلقہ حکام کو حکم جاری کریں کہ بجلی کے بل ادا کرنے کی صورت میں‌ وہ بجلی کے بلوں‌ میں قابل واپسی فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم کو اگلے بل میں صارف کی طرف سے ایڈوانس جمع کرلیں یا اسے ریفنڈ کردیں‌ تاکہ لوگوں کو دفتروں کے چکر نہ لگانا پڑیں ،

وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ بعض علاقوں میں بجلی کے بل ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے ایک دو دن پہلے آتے ہیں تو لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ دفتروں میں جاکراس عزاب سے جان چھڑا لیں‌، ویسے بھی ایک عام صارف کو دفتروں میں کون داخل ہونے دیتا ہے اورخاص کر ان حالات میں جب بہت زیادہ رش ہو اور آخری تاریخ‌ہو ، اس لیے مہربانی کرکے بیان کئے گئے فارمولے کواپلائی کرکے لوگوں کے آسانیاں پیدا کریں،

وزیراعظم سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ تین سو یونٹ کے استعمال تک فیول ایڈجسٹمنٹ رقم کی ایڈجسٹمنٹ کا حکم فی الفور جاری کریں ، واپڈا دفتروں والے صارفین کو بہت پریشان کررہے ہیں

یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے بلوں میں 300 یونٹ کے استعمال تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا ، جس پر عمل درآمد کے لیے صارفین کو بہت زیادہ مشکلات آرہی ہیں‌

Leave a reply