کرونا وائرس بڑی تیزی سےپھیل رہا ہے،اللہ کی رحمت،قوم کی دعاوں اورکوششوں سے قابوپالیں گے،صبروتحمل سے کام لیں، وزیراعظم کا قوم سے خطاب

اسلام آباد :کرونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، اللہ کی رحمت اورقوم کی دعاوں اورکوششوں سے قابوپالیں گے ،صبروتحمل سے کام لیں ، وزیراعظم کا قوم سے خطاب جاری ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے خطاب کررہے ہیں

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے پاکستانیو! آج میں آپ سے کورونا وائرس کے حوالے سے بات کروں گا کیونکہ مجھے خوف ہے کہ اس سے ملک میں افراتفری پھیلے گی’۔انہوں نے کہا کہ 97 فیصد مریض اس سے صحت یاب ہورہے ہیں جن میں سے بہت معمولی شکایات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 15 جنوری سے اقدامات شروع کیے تھے اور اب تک ایئرپورٹس پر 9 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے شہروں کو بھی بند کرنے کی تجویز آئی لیکن ہمارے پاکستان کے حالات وہ نہیں ہیں جو یورپ میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں معاشی طور پر حالات مشکل ہیں اور ہم نے سوچا کہ جب شہروں کو بند کریں گے تو ایک طرف سے کورونا وائرس سے متاثر ہوں گے اور دوسری طرف لوگ بھوک سے مریں گے۔حکومتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کھیلوں اور دیگر ایونٹس کے علاوہ اسکولوں کو بند کیا اور پھر قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے وینٹی لیٹرز کے لیے آرڈرز دیے ہیں جو اس حوالے سے ضروری تھے اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کی ٹیم تشکیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، اٹلی اور برطانیہ میں مختلف اقدامات کیے ہیں اور ہم ان سے سیکھ رہے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی چین گئے ہوئے ہیں اور ہم ان سے بھی سیکھیں گے اور پھر مزید اقدامات کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم بحیثیت قوم اس مشکل وقت میں مل کرمقابلہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ہرپاکستانی دوسرے کے لیے سہارا بنے ، مشکل وقت میں کام آئے ، اللہ کے فضل وکرم سے ضرور سرخروع ہوں گے ،

Comments are closed.