وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا گیا

0
103

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے،

این آر او ملے گا یا نہیں وزیر اعظم نے اعلان کردیا

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر مشتمل وفد 6 نومبر سے ایک ہفتہ پر مشتمل چین کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا مقصد تعلیم اور تخفیف غربت سمیت مختلف شعبوں میں چین کے تجربات سے استفادہ کرناہے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ذرائع کے مطابق زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر مشتمل100رکنی وفد آئندہ ماہ کی 6 سے 12تاریخ کو چین کا دورہ کرے گا، وفد کو چار گروپوں میں تقسیم کیاگیا ہے،ہرگروپ میں 25نوجوان میں شامل ہوں گے، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ان نوجوانوں کو تعلیم ،چھوٹے اور بڑے کاروبار،خصوصی اقتصادی زونزاور تخفیف غربت کے شعبہ میں چین کی کامیابیوں سے آگاہ کیاجائے گا۔ اس سے نہ صرف نوجوانوں کو ان شعبوں میں چین کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا بلکہ وہ ان تجربات کو اپنی عملی زندگی میں بھی بروئے کار لاسکیں گے۔

وزیراعظم نے چونیاں جیسے واقعات سے متعلق وزیراعلیٰ کو کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

ذرائع کے مطابق ان نوجوانوں کو شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیاگیاہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وزیراعظم یوتھ پروگرام عثمان ڈار نے اس دورے کے حوالے سے شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے،

Leave a reply