ڈیزل،پٹرول اورگیس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اہم فیصلے

اسلام آباد :ڈیزل،پٹرول اورگیس کی قیمتیں کم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اہم فیصلے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیزل پٹرول اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی لانے کی غرض سے جامع روڈمیپ جلد از جلد مرتب کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پیٹرول اور کیس کی قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ممکنہ کمی لانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اجلاس میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ اور تجاویز بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں ماضی میں غیر منطقی طور پر طویل المدت معاہدوں سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا ذکر کیا گیا اور کہا ہے کہ تمام عوامل کے باوجود حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر آپشن پر غور کیا جائے گا اور پٹرول ، ڈیزل اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی لانے کی غرض سے جامع روڈمیپ جلد از جلد مرتب کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارشات پیش کی جائیں تاکہ قابل عمل سفارشات پر عمل درآمد کیا جا سکے۔اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کو اور خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے اور ہر ممکنہ کوشش ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں جہاں تک ممکن ہو سکے ریلیف فراہم کیا جائے۔

ا

Comments are closed.