مادام تساؤ سے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کر دیئے گئے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/01/WhatsApp-Image-2020-01-11-at-5.11.59-PM.jpeg)
مادام تساؤ میوزیم، ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کردیئے
لندن: گذشتہ دنوں برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کیا گیا تھا جوڑے نے کہا تھا کہ وہ شاہی خاندان سے الگ ہو کر اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر اپنی شناخت بنانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں ملکہ برطانیہ کی طرف سے شدید ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا
برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا میں زندگی بسر کریں گے
اب اس کے بعد شاہی خاندان کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد لندن کے معروف مادام تساؤ میوزیم سے ان کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں کے پاس سے ہٹادیے گئے
برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں کے مجسمے اب بھی میوزیم کے اندر موجود ہیں تاہم ماضی کی طرح وہ اب شاہی خاندان کے مجسموں کے سیٹ کے ساتھ موجود نہیں اور انہیں شاہی خاندان کے سیٹ کے قریب دیکھا جاسکتا ہے
مادام تساؤ میوزیم کے جنرل منیجر اسٹیو ڈیوس کا کہنا ہے کہ باقی دنیا کی طرح ہم بھی شاہی جوڑے کے اس اعلان پر حیران ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے ان دونوں کے مجسمے شاہی خاندان کے ساتھ نہیں ہوں گے