پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی

0
51

رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والا برطانوی شاہی جوڑے پرنس ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل برطانیہ واپس آرہے ہیں لیکن ان کے شیڈول میں ملکہ الزبتھ ثانی سے ملاقات شامل نہیں ہے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑا ملکہ برطانیہ کے ساتھ کرسمس گزارنے کے بجائے آئندہ سال جنوری میں میگھن کی عدالت میں پیشی سے قبل برطانیہ واپس آئے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میگھن اور پرنس ہیری کرسمس اور نیو ایئر کے عرصے کے دوران برطانیہ روانہ ہوں گے۔ حالانکہ شاہی پرستاروں میں یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ پرنس ہیری اور میگھن کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات ہوگی۔

تاہم شاہی پرستاروں کی قیاس آرائیاں اس وقت غلط ثابت ہوئیں اور انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب یہ خبر سامنے آئی کہ شاہی جوڑے کے شیڈول میں ملکہ الزبتھ ثانی کے ساتھ ملاقات شامل نہیں ہے-

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق فروگمور کاٹیج اسٹاف، پرنس ہیری اور میگھن کے دورے یا پھر ان کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات کے حوالے سے کوئی تیاریاں نہیں کررہا ہے اور شاہی جوڑے کا دورہ اسٹاف کے شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

شاہی جوڑا کرسمس کا تہوار اپنے نئے 14 ملین ڈالر کے سانتا باربرا کے مینشن میں منائے گا اور یہ سینڈرنگہام (برطانیہ) میں مسلسل دوسرا کرسمس ایونٹ ہوگا جب یہ دونوں یہاں موجود نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد پہلے کینیڈا اور اب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سانتا باربرا کاؤنٹی میں رہائش پذیر ہیں۔جہاں انیوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی شروع کی ہے نیٹ فلیکس کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع غیر ملکی میڈیا کا دعوی

شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے…

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

 

Leave a reply