شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کی قربانیاں کو تسلیم کر لیا

0
31

شہزادہ ولیم نے بھی پاکستان کی قربانیاں کو تسلیم کر لیا
پاکستان کےدورے پر آئے برطانوی شہزادے نے تسلیم کرتےہوئےکہاہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور نفرت کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، میری دادی نے نصف صدی قبل اسلام آباد کا دورہ کیا، اس وقت یقینا ًمختلف منظرنظرآتا ہوگا، پاکستان کی تعمیر کیلیےقربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہزادہ ویلیم نے مزید کہاکہ
پاکستان نے دہشت گردی اور نفرت کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، برطانیہ پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے، برطانیہ میں 15لاکھ پاکستانی نژاد شہری ہیں،تعلیم پاکستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے،
ا سکول کے بچوں سے آج ملاقات کی اور انہیں تعلیم حاصل کرتے دیکھا،پاکستان کی نصف آبادی 24سال سے کم عمر ہے،پاکستان دنیا کی نوجوان ترین آبادی کے ممالک میں سے ایک ہےکم عمر ترین نوبل انعام یافتہ کا تعلق بھی پاکستان سے ہے،

شہزادہ ولیمبرطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے دورے پر ہے اور وہ پاکستان میں پاکستانیوں کی محبت اور خوش دلی کو سمیٹ رہے ہیں، اہل پاکستان بھی ان کی ایسی اداؤں سے خوش ہیں اور نیک جزبات کے خواہاں ہیں .

اس سے قبل وزیر اعظم نے شاہی جوڑے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا شہزادی ڈیانا کے لیے پاکستانی عوام کے دلوں میں پیار اور خلوص ہے، انھیں انسانی ہم دردی اور خیراتی کاموں سے عزت ملی۔زلفی بخاری نے بتا یا کہ وزیراعظم عمران خان جب شہزادہ ولیم سے آخری بار ملے تھے تو ان کی عمر 11سال تھی ،عمران خان نے 11سالہ شہزادہ ولیم کو بتا یا تھا کہ میں پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا ۔زلفی بخاری نے کہا کہ آج عمران خان نے برطانوی شاہی جوڑے کی وزیراعظم کی حیثیت سے مہمان نواز ی کی ۔

لیڈی ڈیانا نےکیسےعزت پائی؟ وزیر اعظم نے شہزادہ ولیم کا بتادیا

شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کی صدر مملکت سے ملاقات، شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا

Leave a reply