برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی 43ویں سالگرہ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کیٹ کو بہترین ماں اور شریکِ حیات قرار دیا ہے۔

شہزادہ ولیم نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں کیٹ میڈلٹن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ "اس کے نام جو بہترین شریکِ حیات اور ماں ہے، گزشتہ سال آپ نے جو ہمت دکھائی وہ قابلِ تعریف ہے، مجھے آپ پر فخر ہے۔ سالگرہ مبارک ہو کیتھرین، جارج، شارولیٹ، لوئس اور میں، ہم آپ سے محبت کرتے ہیں۔”شہزادہ ولیم نے اس پیغام میں کیٹ میڈلٹن کو ان کے اصل نام "کیتھرین” سے پکارتے ہوئے، اُن کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن اور ولی عہد شہزادہ ولیم کی شادی 2011 میں ہوئی تھی، اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں: پرنس جارج، پرنسس شارولیٹ اور پرنس لوئس۔کیٹ مڈلٹن نے 2024 کی ابتداء میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد سماجی تقریبات میں شرکت سے اجتناب کیا تھا، لیکن اکتوبر میں کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد وہ منظرِ عام پر آئیں۔ اس دوران وہ شمال مغربی انگلینڈ میں تین بچوں کے سوگوار خاندان سے ملاقات کرنے گئیں، جہاں ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت کو سراہا گیا۔

یہ پیغام کیٹ مڈلٹن کی زندگی میں ایک نیا باب ہے، جس میں وہ نہ صرف اپنی ذاتی کامیابیاں بلکہ اپنے خاندان کی محبت اور حمایت کو بھی سراہتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس کی آفیشل ویب سائٹ اور لائبریری کا افتتاح

دوسری شادی کیلیے میری شرائط، 18 برس بعد دوسری شادی کرنیوالی خاتون بول پڑی

فہیم حیدر پر کروڑوں کی بارش، مبشر لقمان کو خاموش رہنے کی اپیل

Shares: