پرائیویٹ سکولوں نے وزیر تعلیم پنجاب کی تجویز کردہ سکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کی منظوری دے دی

پرائیویٹ سکولوں نے وزیر تعلیم پنجاب کی تجویز کردہ سکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کی منظوری دے دی

باغی ٹی وی : صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی نجی سکولوں کے نمائندگان سے فیصلہ کن ملاقات کی ہے. ملاقات میں پرائیویٹ سکولوں کا وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی تجویز کردہ سکولوں کی فیس میں 20 فیصد کمی کی منظوری دے دی گئی. منظوری دینے والے سکولوں میں بیکن ہاوس، لکاس، لاہور گرامر سکول، سٹی سکول، امریکن لائسٹف، دی لرننگ الائنس، دی ٹرسٹ سکول، بروک فیلڈ سکول، سلامت سکول سسٹم، و روزن اسلامک سکول و دیگر شامل ہیں .


پرائیویٹ سکول نمائندگان نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پرائیویٹ سکول حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ دو ماہ کے لئے سکول فیس 20 فیصد کم کرنے کے لئے رضا مندی ظاہر کرنے پر تمام پرائیویٹ سکول مالکان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں : کرونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو بری طرح متاثر کیا ہے
مشکل کی اس گھڑی میں سکولوں کی فیس کی ادائیگی میں ملنے والا یہ ریلیف والدین کے لئے آسانیاں پیدا کرے گا:

Comments are closed.