پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے سلسلے میں نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

0
28

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے سلسلے میں نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے دفعہ 144 میں ترمیم کر کے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ مراسلہ سی سی پی او لاہور، سی پی اوز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوا دیا گیا ہے۔ جاری کردہ احکامات کے مطابق تمام بازار، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے، بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز اشیائے خور و نوش اور فارمیسی والا حصہ اوپن رکھیں گے، تمام ڈیپارٹمنٹل سٹور اشیائے خوردونوش کیلئے استعمال ہونیوالی ٹرالی کو ڈس انفیکٹ کرینگے، ایل پی جی کی دکانیں اور فلنگ پلانٹس کھلے رہیں گے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سماجی، مذہبی یا سیاسی ہجوم پر مکمل پابندی عائد ہے، پرائیویٹ گاڑی پر ایک شخص سفر کرسکتا ہے، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں دو افراد مریض کیساتھ جاسکتے ہیں، ایک خاندان کے 2 افراد انتہائی ضروری ادویات یا گراسری لینے جا سکتے ہیں، ریسٹورنٹس سے صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی گئی ہے، سیمنٹ بنانے والے پلانٹ اپنی کالونی میں رہنے والا سٹاف استعمال کرینگے جبکہ بینک میں انتہائی ضروری سٹاف کام کرے گا۔

Leave a reply