کرسچن کمیونٹی کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)صوبائی وزیر عنصر مجید خان نیازی نے ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے ہمراہ یونورسٹی روڈ پر واقع سینٹ سسلین چرچ آف پاکستان کی کرسچن کمیونٹی سے الرحمن ٹریڈ سنٹر میں میٹنگ کی جس میں سرگودہا شہر کے چرچ پادریوں کے علاوہ تمام اقلیتی برادری کے سیاسی اور غیر سیاسی افراد نے شرکت کی میٹنگ میں کرسچن برادری نے اپنے مسائل پیش کیے جس پہ ڈی پی او سرگودہا نے پانچ رکنی کمیٹی جس پہ کمیونٹی کو مکمل اعتماد ہو بنانے کی تجویز دی اس کمیٹی میں پولیس کے بھی دو ارکان شامل ہوں گے کمیٹی کی سربراہی ڈی پی او سرگودہا خود کریں گے جس میں کرسچن کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی اس موقع پر اقلیتی برادری نے صوبائی وزیر اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا

Comments are closed.