سابقہ مس ورلڈپریانکا چوپڑا کا شمار بالی وڈکی نامور ہیروئنز میںہوتا ہے انہوں نے نہایت ہی کم وقت میں ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں. پریانکا ویسے تو بطور ہیروئین ہی کام کیا ہے لیکن انہوں نے ایک دو فلموں میں منفی کردار بھی ادا کیا. پریانکا کا نام اکشے کمار و دیگر کے ساتھ جڑا لیکن انہوں نے شادی کے لئے نک جونس کا انتخاب کیا. نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کو چار سال بیت گئے ہیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصے خوش ہیں. ان کی ایک بیٹی ہے.پریانکا شادی کے بعد امریکہ میں ہی رہتی ہیں ہندی پراجیکٹس کے لئے وہ ہندوستان آتی جاتی
رہتی ہیں. نک جانس نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی پریانکا چوپڑا کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی. نک جانس نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویر لگا کر پریانکا چوپڑا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شادی کے چار سال کیسے گزر گئے پتہ ہی نہیں چلا مائی لو. نک جانس نے جیسے ہی اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی پریانکا کے مداحوں نے بھی اداکارہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینا شروع کر دیں. یاد رہے کہ پریانکا چوپڑہ ایک بہت بڑی تعداد میں پوری دنیا میںفین فالونگ رکھتی ہیں.