فیصل آباد روڈ ابتر صورتحال کا شکار

فیصل آباد روڈ کی ابتر صورتحال
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے)
فیصل آباد روڈ شہر شیخوپورہ سے نکلتی ایک مرکزی شاہراہ ہے جس پر چھوٹی بڑی ہر قسم کی ٹریفک رواں دواں رہتی ہے چونکہ یہ مرکزی شاہراہ اطراف کے دیہات و قصبات کو ذیلی سڑکوں کی مدد سے ملاتی ہے لہذا ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اسی مرکزی شاہراہ کی مدد سے شہر شیخوپورہ آتے جاتے ہیں لیکن وہ جگہ جہاں بھکی روڈ فیصل آباد روڈ سے آکر ملتا ہے وہاں گٹروں کا ابلتا پانی گذشتہ طویل عرصہ سے درد سر بنا ہوا ہے
ایک طرف جہاں یہ پانی گزرتی ٹریفک کی وجہ سے پیدل عوام پر چھینٹیں بن کر پڑتا ہے وہاں دوسری طرف سڑک پر مسلسل موجود رہنے کی وجہ سے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنتا ہے
گذشتہ عرصہ میں چند بار اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں لیکن شہر بھر کے نکاسی آب کے خراب نظام کی وجہ سے یہاں موجود گٹروں کا ابلتا پانی ایک مرتبہ پھر اسی مرکزی شاہراہ پر جمع ہونا شروع ہو چکا ہے جہاں سے ٹریفک گرزتی ہے اور سڑک کی توڑ پھوڑ کا باعث بنتی ہے
اس گندے پانی کی بدبو سے راہگیروں کے لیے مشکلات بھی کھڑی ہیں
انتظامیہ کو اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی طرف سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا

Comments are closed.