ڈیرہ غازیخان کے نامور استاد پروفیسر فیاض احمد ترین کو خراج تحسین
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹر جواد اکبر) ڈیرہ غازیخان کے نامور استاد اور ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر فیاض احمد ترین کو ان کی وفات پر شہر بھر میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
پروفیسر فیاض احمد ترین کو ڈیرہ غازیخان میں بابائے کیمسٹری کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ تعلیم کے میدان میں وقف کیا اور ہزاروں طلبہ کو علم کی روشنی سے منور کیا۔ ان کے شاگرد آج دنیا کے مختلف ممالک میں ڈاکٹرز، انجینیئرز، وکلاء، پروفیسرز اور دیگر اہم عہدوں پر فائز ہیں۔
پروفیسر فیاض احمد ترین نہ صرف ایک عظیم استاد بلکہ ایک نیک انسان بھی تھے۔ وہ انتہائی اصول پسند اور ایماندار تھے۔ ان کی وفات سے تعلیمی اور سماجی حلقوں میں گہرا صدمہ ہوا ہے۔
پروفیسر فیاض احمد ترین رشتے میں رپورٹر جواد اکبر کے پھوپھا اور صاحبزادہ رحیم آصف مجددی کے ماموں تھے۔
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔