انسداد دہشت گردی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں طلب کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے پروفیسر حافظ محمد سعید اورپروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر رہنماؤں کو ایک اور مقدمہ میں عدالت طلب کر لیا۔

گزشتہ روز اے ٹی سی کورٹ نمبر 2 کے جج محمد اقبال کے روبرو پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کے خلاف کیس کی سماعت ہونا تھی تاہم کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر پندرہ اگست تک حراست پیش نہ کیے جانے کے حکمنامہ کے سبب انہیں کورٹ نہیں لایا جا سکا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج محمد اقبال نے پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی و دیگر کے خلاف درج مقدمہ 32/19 کی سماعت 22 اگست تک کیلئے ملتوی کی ہے۔

مودی کیا جانے کہ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی، اب مجاہدین کو کشمیر جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

قبل ازیں اے ٹی سی کورٹ کی جانب سے ایک دوسرے مقدمہ میں پروفیسر حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کو گیارہ، گیارہ سال، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اور حافظ عبدالسلام کو ایک، ایک سال جبکہ یحییٰ مجاہد کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجداور دینی ادارے تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

https://baaghitv.com/jud-k-char-rehnuman-k-khilac-case-par-court-nay-faisla-suna-dai/

Comments are closed.