کشمیریوں کو آزادی دلا کر رہیں گے ، بھارت جلد ٹوٹنے والا ہے ، خوشخبری جلدی ملے گی ، عبداللہ گل

مظفرآباد: کشمیربنے گا پاکستان ، ہم کشمیری بھائیوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلا کر رہیں گے ، ان خیالات کا اظہار تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے طرف سے کئے جلسوں ، مظاہروں اور ریلیوں میں کیا گیا ، تحریک جوانان پاکستان کی طرف سے یہ جلسے ، کارواں اور پروگرام مظفرآباد، خانیوال ، لاڑکانہ اور لورالائی سمیت کئی مقامات پر ہوئے ہیں

مظفر آباد میں تحریک جوانان پاکستان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سربراہ ، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل نے کہا کہ کشمیرکی آزادی کے لیے اور پاکستان کے تحفظ کے لیے جنرل حمیدگل کا قافلہ رکا نہیں ، جھکا نہیں یہ قافلہ کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلا کر رہے گا، عبداللہ گل نے کہا کہ جہاد کی برکت سے بھارت بہت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا ہے

عبداللہ گل نے کہا کہ بھارت نے کشمیرپرقبضہ مستحکم کرنے کی جوکوشش کی ہے وہ اسے تباہ کردے گی ، کشمیر پر بھارت کا قبضہ جلد ختم ہونے والا ہے، جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے اس موقع پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو وہ سبق سکھائے گا کہ اس کی نسلیں صدیوں یاد رکھیں گی، پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں‌چھوڑے گا

مظفر آباد کی طرح ملک کے دیگر حصوں میں بھی تحریک جوانان پاکستان وکشمیرنے بڑے بڑے جلسے اور مظاہرے کیے اور ان جلسوں میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کمشیریوں کی تحریک آزادی کی کھل کر اعلانیہ مدد کرنے کا عہد کیا ، یہ جلسے اور مظاہرے ، لاڑکانہ ، خانیوال اور لورالائی میں ہوئے جن میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نئے شرکت کی

Comments are closed.