ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا،چورسے مشاورت کوئی بھی پسند نہیں کرتا :فواد چوہدری

لاہور:ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا،چورسے مشاورت کوئی بھی پسند نہیں کرتا :اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے اور اب بات ایک کروڑ نوکریوں سے کہیں آگے چلی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے حکومت میں آنے کے بعد ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا ہوچکا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ساڑھے 16 لاکھ سے زائد افراد کو بیرونِ ملک بھجوایا گيا ، پنجاب کے محکمہ صحت نے 40 ہزار سے زائد نوکریاں دیں ، دیگر محکموں میں بھی لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں ایک کروڑ نوکریوں سے کہیں آگے کام جاچکا ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے آرڈیننس کا مسودہ مکمل ہوگیا ہے لیکن آج کابینہ میں بحث نہیں ہوئی، حزب اختلاف کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنا چاہیے تاکہ ہم مشاورت کرسکیں، اپوزیشن لیڈرسے مشاورت کے حوالے سے کل اس ضمن میں آرڈیننس آئے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک میں نئی مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ لوگوں کو جب گنا جاتا ہے تو ایک ہی وقت میں کرفیو لگاکر گنا جاتا ہے کہ کون کہاں ہے، لوگوں کو سوالنامہ بھیجا جاتا ہے کہ جہاں آپ ہیں وہاں 6 مہینے سے زیادہ عرصے سے رہ رہے ہیں اور کیا مزید 6 مہینے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک طریقہ کار کے مطابق آگے چلیں گے، مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جس میں ٹیبلیٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا، نادرا اور دیگر اداروں کی مدد لی جائے گی۔ مردم شماری کے مکمل ہونے کے بعد نئی حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا جائے گا۔

Comments are closed.