موٹر وے پولیس انسپکٹر کی ترقی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹر وے پولیس کے انسپکٹر ریاض احمد خان کو ڈی ایس پی موٹر ویزپولیس کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی ہے جنہیں وفاقی وزیر مراد سعید اور آئی جی موٹر وے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے بیج لگا کر مبارکباد دی اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی امید کا اظہار کیاجبکہ ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے پر ریاض احمد خان نے خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میری ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی اور موٹر وے پولیس کا مورال مزید بلند کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی،موٹر وے پولیس کو حاصل عزت و توقیر افسران و ملازمین کی فرض شناسی کا صلہ ہے جو ہمارے لئے قابل صد افتخارو باعث فخر ہے۔