راولپنڈی :محکمہ جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن جیل وارڈرز کی ترقیاں ،اہم اجلاس میں بڑے فیصلے،اطلاعات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن جیل وارڈرز کی ترقیوں کا معاملہ زیرغورآیا ، اس سلسلے میں اس اہم اجلاس میں بڑےفیصلے بھی کیئے گئے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈ کا اجلاس ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن ملک شوکت فیروز کی سربراہی میں منقعد ہوا
ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈ میں ممبران ڈیپٹی سیکرٹری داخلہ محکمہ جیل خانہ جات تسنیم علی، سپریٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل منڈی بہاؤالدین وحید احمد بھی شامل تھے ، ڈیپارٹمنٹل پرموشن بورڈ نے 13 جیل وارڈنز کو ہیڈوارڈر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی
بورڈ کی منظوری کے بعد ترقی پانے والے ہیڈوارڈر کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیئے گئے ملک شوکت فیروز ڈی آئی جی محکمہ جیل راولپنڈی ریجن شامل ہیں، ترقی پانے والوں میں منظور حسین، حاجی فاروق محمد ریاض وغیرہ شامل ہیں