پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ عالمی سازش تقرروتبادلے میں میرٹ:ہم اپنی افواج کےساتھ کھڑے ہیں:عمران خان

0
41

اسلام آباد:پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈہ عالمی سازش ہےاور اس حوالے سے جو عالمی اموراورسیکورٹی کے معاملات دیکھتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان میں آرمی چیف کی تقرری کا مسئلہ عالمی قوتوں کے لیے کیوں پریشانی کا باعٹ ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپریل میں نئے آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، تعیناتی نومبر میں ہونی ہے۔

سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی عدم استحکام پھیلا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد قانونی اور سیاسی معاملہ ہے اس کا سامنا کریں گے، ضمیر فروشی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر آخری وقت تک پتا نہیں چلے گا، کتنے لوگ آتے ہیں، یہ اسی دن معلوم ہو گا۔ اتحادیوں کیساتھ رابطے میں ہیں، سارے کارڈ آخری دن سامنے آئیں گے، نمبرگیم آخری اوورتک چلے گی۔ پُر امید ہوں الیکشن جلد ہوں یا بدیر پوری طرح تیارہیں، عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی ہو اس کے لئے تیارہوں، جیسےبھی سیاسی حالات کا سامنا ہو ہم کبھی بھی اداروں سے متعلق اس نہج پرنہیں جائیں گے، جیسےماضی کی حکومتیں جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، نئے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر میں ہونی ہے، اپریل میں آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

واضح رہے کہ 23 مارچ کو بھی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی صورت استعفی نہ دینے کے عزم کا اظہار کرتےہوئے کہا تھا کہ کسی کو غلط فہمی ہو سکتی ہے میں گھر بیٹھ جاؤں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی، فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے، فضل الرحمان کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے ، فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے، مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے، فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Leave a reply