ہر چیز برداشت لیکن فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے:چوہدری شجاعت

0
46

لاہور:فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے،ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے سینیر سیاست دان چوہدری شجاعت حسین نے ملک سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست دان مصلحتیں نظرانداز کرکے فوج سے یکجہتی کا اظہار کریں، سیاست دان مل کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں۔

صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کیخلاف بھی فوج نے اہم قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کے غم میں پوری قوم شریک ہے، ہمیں ہر چیز برداشت ہے لیکن فوج کیخلاف پروپییگنڈا مہم ناقابل قبول ہے۔

چوہدری شجاعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاستدان مصلحتیں نظرانداز کر کے فوج سے یکجہتی کا اظہار کریں، سیاستدان مل کر پروپیگنڈا مہم ناکام بنائیں،فوج کی مکمل حمایت کریں۔

دوسری طرف عالمی رہنماوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے ٹیلی فون کیا۔چیف آف جنرل اسٹاف نے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے المناک نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Leave a reply